27 اگست 2010 - 19:30

کرم ایجنسی میں جاسوس طیاروں کے میزائل حملوں میں پانچ شدت پسند ہلاک اور ان کی دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں / عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق لوئر کرم ایجنسی میں شہیدوڈنڈ اور ٹالوکنج میں جاسوس طیاروں سے چار میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔ان حملوں میں سرکاری طور پر پانچ شدت پسندوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ عینی شاہدین کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد زیادہ ہے۔ حملے کے بعد بھی لوئر کرم اور وسطی کرم کے علاقوں پر کافی دیرتک جاسوس طیاروں کی پروازیں جاری رہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

/110